لاہور: نجی ہوٹل سے لڑکی کی کود  کر مبینہ خودکشی

08:50 PM, 12 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) لاہور میں ڈیفنس کے علاقہ میں نجی ہوٹل سے کود کر  لڑکی نے مبینہ خودکشی کرلی۔

پبلک نیوز نے لڑکی کے گرنے کی فوٹیج حاصل کر لی ،  پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

 پولیس نے لڑکی کے کمرے سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے،  حراست میں لیا گیا شخص نشے میں دھت تھا ۔ لڑکی کی شناخت 35 سالہ حلیمہ کے نام سے ہوئی  ہے جبکہ گرفتار شخص کی شناخت محمد حماد کے نام سے ہوئی  ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  حماد خود کو حلیمہ کا شوہر بتا رہا ہے، پولیس نے بتایا کہ  معاملے کی تحقیقات جاری  ہیں اور اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

پولیس کے مطابق   ابتدائی تفتیش کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کردی جائے گی ۔

مزیدخبریں