آزاد امیدوار اور پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

09:32 PM, 12 Feb, 2024

ویب ڈیسک: این اے57  راولپنڈی سے آزاد امیدوار اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق چوہدری عدنان پرپولیس لائنزانیکسی چوک پرموٹرسائیکل سواروں نےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ گولیاں لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگئے۔واقعے میں مقتول عدنان چوہدری کا ڈرائیورشدید زخمی ہے۔

پولیس نے بتایاکہ چوہدری عدنان کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔عدنان چوہدری نے این اے57 سے آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا اور وہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بھی رہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ چودھری عدنان پر فائرنگ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔ ملزمان نے فائرنگ کی، جس میں ان کے چہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ چودھری عدنان کی گاڑی ٹریفک سگنل پر رکی ہوئی تھی کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔


 
 
 

مزیدخبریں