وزیراعظم جمعہ کو پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اجرا کریںگے

10:08 AM, 12 Jan, 2022

Rana Shahzad
اسلام آباد: (ریڈیو پاکستان) وزیراعظم عمران خان بروز جمعہ مورخہ 14 جنوری کو ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اجرا کریںگے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پالیسی کا اصل متن خفیہ رکھا جائیگا تاہم عوام سے متعلقہ حصہ جاری کیا جائیگا۔ پالیسی قومی سلامتی کے بارے میں مجموعی سمت کا تعین کریگی جس میں پاکستان کی روایتی اور غیر روایتی سلامتی کے استحکام کیلئے قومی وسائل بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی پالیسی متعلقہ وفاقی محکموں، صوبائی حکومتوں اور ماہرین کی تجاویز کے ذریعے تیار کردہ ایک جامع مسودہ ہے پالیسی میں اقتصادی، عسکری اور انسانی سلامتی کیلئے رہنما اصول دئیے گئے ہیں۔ اِس پالیسی میں ہائی برڈ وار، داخلی سلامتی اور خارجہ پالیسی پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
مزیدخبریں