سندھ میں کرپشن نے ریاست کا نظام مفلوج کر دیا ہے،حماد اظہر

12:37 PM, 12 Jan, 2022

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں مہنگائی 25 فیصد تھی، ہمارے دور میں 10 فیصد ہے۔ ن لیگ دیوالیہ ہونے کے قریب معیشت چھوڑ کر گئی۔ سخت فیصلے کر کے معیشت کو سنبھالا۔ پیپلز پارٹی چیئرمین کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول نے جتنے ٹیکسز کا ذکر کیا ان میں سے 90 فیصد ریفنڈ ہو جائیں گے۔ سابقہ حکومت کے بجلی کے مہنگے معاہدوں کو ری چیک کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام سے کروڑوں خاندانوں کو رقم دی۔ ہمارے کسی لیڈر کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے نہیں آئے۔ اقتدار میں آ کر قرضے گزشتہ قرضوں کی قسطیں واپس کرنے کی خاطر لیے۔ حماد اظہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ میں کرپشن نے ریاست کا نظام مفلوج کر دیا ہے۔
مزیدخبریں