ٹنڈوجام: کچی زہریلی شراب پینے سے 14 ہلاکتیں

01:23 PM, 12 Jan, 2022

Rana Shahzad

حیدرآباد: ٹنڈوجام میں کچی شراب نے تباہی مچادی, ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی. واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد نے ایس ایچ او ٹنڈوجام کو معطل کر دیا.

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی اموات کی وجہ کچی شراب تھی, معاملے کو چھپانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے ایس ایس پی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی بنادی ہے.

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹنڈوجام تھانے کے ایس ایچ او پرویز خان خٹک کی جانب سے اس واقعہ کو چھپانے کی کوشش کی گئی، ان کا کہنا ہے کہ کچی شراب سے تین افراد کی ہلاکت کی خبر پر ورثا سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ شراب پینے سے نہیں بلکہ بیماری کی وجہ سے فوت ہو گئے جس کے بعد ہم نے مختلف اسپتالوں میں بھی چیک کیا مگر کہیں بھی شراب پینے سے موت کے واقعے کا علم نہیں ہو سکا۔
مزیدخبریں