صدر مملکت عارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی

05:50 PM, 12 Jan, 2022

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت 3 بلوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے جووینائل جسٹس سسٹم (ترمیمی) بل 2022 کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد کیپیٹل علاقہ جات بچوں کے تحفظ کا (ترمیمی) بل 2022 بھی منظور کر لیا گیا۔ صدر مملکت کی جانب سے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نیشنل کمیشن (ترمیمی) بل 2022 بھی منظور کر لیا گیا۔ صدر مملکت نے شوکت فیاض احمد ترین کی بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل نامزدگی کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے شوکت فیاض ترین کی بطور وزیر خزانہ ممبر قومی اقتصادی کونسل کی منظوری دی۔ صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 156 کے تحت دی۔
مزیدخبریں