کورونا کی پانچویں لہر، پنجاب میں سینٹری ورکرز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

06:40 PM, 12 Jan, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) کورونا کی پانچویں لہر کے پیش نظر محکمہ بلدیات کا صوبہ بھر میں سینٹری ورکرز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف کی ہدایات پر لوکل گورنمنٹس کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشنز میں 150, میونسپل کارپوریشنز میں 120اور میونسپل کمیٹیز میں 100سینیٹری ورکرز بھرتی کیے جائیں گے۔ سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف کا کہنا تھا کہ تمام لوکل گورنمنٹس میں فوری طور پر سینیٹری ورکرز کی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ متعلقہ لوکل گورنمنٹس سینٹری ورکرز کی بھرتیوں کے اخراجات اٹھائیں گی۔ سینٹری ورکرز کی تعداد بڑھانے سے نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں مزید بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ورکرز بھرتی کرنے کا فیصلہ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور کورونا وباء کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ لوکل گورنمنٹس سینیٹری ورکرز کی بھرتیوں کے بعد متعلقہ حدود میں ڈس انفیکشن سرگرمیوں کو تیز کریں۔
مزیدخبریں