پنجاب اسمبلی کو فوری تحلیل کیا جائے، اجلاس میں فیصلہ

02:38 PM, 12 Jan, 2023

احمد علی
لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی مرکزی قیادت نےاسمبلی فوری تحلیل کرنےکاکہا۔اجلاس میں موجود مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں اب تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اجلاس کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ہوگی، اسمبلی توڑنےکاحتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد ہوگا، ملاقات کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
مزیدخبریں