پرویز الہیٰ نے اسمبلی توڑنے کی سمر ی پر دستخط کردیے، سمری گورنر کو ارسال

03:15 PM, 12 Jan, 2023

احمد علی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دی۔اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں اسمبلی توڑنےکاحتمی فیصلہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی،گورنراسمبلی تحلیل نہیں کرتےتو 48 گھنٹے میں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ق، پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نگران حکومت کے قیام کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو خط لکھنے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح سے ہم خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی تحلیل کریں گے، دونوں صوبوں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
مزیدخبریں