پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے ہرا دیا

03:46 PM, 12 Jan, 2024

احمد علی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیدی ہے۔ ایڈن پارک میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب فن ایلن نے 15 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیوڈ کونوے صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کین ولیمسن 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، گلین فلپس 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل نے 61 رنز بنائے۔ مارک چیمپن 26، ایڈم ملن 10 اورٹم سوتھی 6 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی اور عباس آفریدی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے 25 رنز بنا ئے۔جبکہ فخر زمان نے 15 رنز اسکور کیے۔ افتخار احمد 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 35 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4 جبکہ ایڈم ملنے اور بین سیئرز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ اش سوڈھی کے حصے میں آئی۔
مزیدخبریں