رحیم پردیسی نے اپنی تیسری محبت کا اعلان کر دیا

07:31 AM, 12 Jul, 2021

اویس
کراچی ( ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا سٹار رحیم پردیسی کہا کہنا ہے کہ محبت مجھے روز ہوتی ہے، مگر شادی سے پہلے دو دفعہ ہوئی، مگر ان دنوں مجھے بلال سعید نے کتے سے پیار ہو گیا ہے۔ میں اداکارہ متھیرا سے کبھی نہیں ملا ، مجھے اپنے شو میں بلائیں میں میں ضرور آنا چاہوں گا۔ اس موقع پر رحیم پردیسی نے نسرین کے کردار میں آتے ہوئے اداکارہ میرا سے خواہش کا اظہار کیا کہ مجھے بھی انگریزی سکھا دو ۔ سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں نسرین کے کردار سے مقبولیت حاصل کرنے والے رحیم پردیسی نے کہا کہ مجھے یوٹیوب کیلئے ایک آئیڈیا آیا جس میں ایک خاتون چاہئیے تھی، گھر میں سارے شرمیلے تھے اور اتنا بجٹ تھا نہیں کہ کسی خاتون کو کاسٹ کر لیتا تو پھر میں نے سوچا کہ خود ہی عورت بن جائوں ، مگر مجھے اندا زہ نہیں تھا کہ اس کو لوگ اتنا پسند کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی یوٹیوب ویڈیو کیلئے کوئی خاص حکمت عملی نہیں مرتب کرتا ، آئیڈیا کئی بار مجھے نہاتے ہوئے آ جاتا ہے، میرا اب ایک اور شادی کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ اگر ڈوبتے ٹائی ٹینک پر مجھے موقع ملا تو میں دونوں بیویوں کو چھوڑ کر خود اپنی جان بچا لوں گا ۔
مزیدخبریں