انگلینڈ کو شکست دیکر اٹلی نے یورو کپ جیت لیا

07:32 AM, 12 Jul, 2021

اویس
لندن(ویب ڈیسک ) ویمبلے سٹیڈیم میں ہونے والے یورو فٹ بال کپ کے فا ئنل میں انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ کے بعد اٹلی نے دو کے مقابلے میں تین گول سے انگلینڈ کو شکست دے کر یورو فٹ بال کپ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ویمبلے سٹیڈیم میں یورو کپ کے فائنل میچ میں آغاز سے ہی تیزی نظر آئی، ابھی میچ کا دوسرا ہی منٹ تھا کہ انگلینڈ کی طرف سے اٹلی کیخلاف پہلا گول کر دیا گیا ، لیوک شاہ نے یہ گول کر کے شائقین کے جوش و جذبے کو بڑھا دیا ، یہ اپنی ٹیم کی جا نب سے بھی ان کا پہلا گول تھا ، مقابلے کے آغاز میں جو تیزی نظر آئی وہ ہاف ٹائم تک ماند پڑ چکی تھی ، اٹلی کی طرف سے کئی بار کوشش کے باوجود گول برابر نہ ہو سکا۔ سیکنڈ ہاف کا آغاز ہوا اور اٹلی کی طرف سے گول کرنے کی کوششیں دوبارہ شروع ہوئی، آخر کار لیونارڈو بونشی گول کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ یوں انگلینڈ اور اٹلی ایک ایک گول سے برابر ہوگئے۔کھیل کے اختتام تک سکور بورڈ پر یہی پوزیشن رہی ، اضافی وقت دیا گیا مگر دونوں ٹیموں نے فیصلہ کیا تھا کہ گول نہیں کرنے دینا ، آخر کا فیصلہ پنالٹی ککس پر آگیا جنہوں نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا ۔ پنالٹی ککس میں اٹلی نے تین اور انگلینڈ نے دو گول کئے اور اس طرح سے انگلینڈ کی طرف سے یورو کپ کا ٹائٹل حاصل کرنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی جبکہ اٹلی نے دوسری بار یورو کپ کا ٹائٹل جیت لیا ، جیت کے بعد اٹلی میں جشن کا سماں چھا گیا ، لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف طریقوں سے خوشی کا اظہار کرتے رہے جبکہ انگلینڈ کی سڑکیں ویران ہو گئیں۔
مزیدخبریں