پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 12جولائی 2021
10:05 AM, 12 Jul, 2021
مریم نواز کی رگوں میں کشمیر کا خون ہے، کوئی کشمیریوں کا حق چھین لے اور نوازشریف اور مریم نواز دیکھتی رہیں، یہ نہیں ہوسکتا، لیپہ آزاد کشمیر میں مریم نواز کا جلسے سے خطاب، کہا ووٹ چور آزاد کشمیر کے ووٹ پر نظر جمائے بیٹھا ہے، عمران خان آپ کو کشمیر آکر اپنا وقت ضائع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، لیپہ کا جذبہ بتارہا ہے کہ کشمیر میں پھر شیر آرہا ہے۔ کشمیر الیکشن میں شکست کے خوف سے جعلی راجکماری سٹپٹا گئی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں فوٹو شاپ تصاویر اور کھلم کھلا دھمکیوں سے کشمیریوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، جعلی راجکماری کا کشمیر سے تعلق الیکشن مہم کے نعروں تک ہے، بہادر کشمیریوں کی وزیراعظم عمران خان سے لازوال محبت کو کبھی کم نہیں کیا جاسکتا۔ نیب نے جھوٹے کیسز کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچایا، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں نیب سے گھبراتے ہیں نہ کیسز سے، اوپن چیلنج ہے کیمرے لگائیں اور عوام کو دکھائیں، ملک میں بجلی، گیس کی کمی کا ذمہ دار کون ہے؟ مہنگی ترین ایل این جی خرید کر بجلی بنانے کا ذمہ دارکون ہے؟ وزیراعظم خود کہہ رہے ہیں وہ مقدمات بنارہے ہیں، آپ حکومت میں آنے کے قابل نہیں تھے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے مسلح شخص گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے پسٹل برآمد کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا، گرفتار شخص اسلحہ کے زور پر گاڑیاں بھی روکتا رہا۔ ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا آغاز، اسلام آباد سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بادل جم کر برسے، گہروں بادلوں نے جل تھل ایک کردیا، تیز بارش کے بعد متعدد نشیبی علاقے زیرآب آگئے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔