یورو کپ میں ہار کا نزلہ انگلینڈ کے سیاہ فام کھلاڑیوں پر

10:06 AM, 12 Jul, 2021

اویس
لندن ( ویب ڈیسک ) یورو کپ فائنل میں انگلینڈ کی شکست کے بعد جہاں پر یہ واضح ہوا کہ انگلینڈ کے مداحوں میں سپورٹس مین شپ کی کمی ہے وہیں پر سوشل میڈیا پر برطانوی عوام نے اس شکست کا ملبہ تین سیاہ فام کھلاڑیوں پر ڈالنا شروع کر دیا جو پنالٹی ککس کے موقع پر گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے تھے۔ تفصیلات کے مطابق یورو کپ میں اٹلی کی کامیابی پر ایک طرف انگلینڈ کے مداحوں نے شکست کو تسلیم کرنے کے بعد جہاں اٹلی کے مداحوں کو خوشیاں مناتے ہوئے دیکھا انہیں وہیں پر پیٹنا شروع کر دیا تو دوسری طرف گھروں میں افسردہ بیٹھے شائقین فٹ بال نے انگلینڈ کی شکست کا سارا ملبہ تین سیاہ فام کھلاڑیوں پر ڈال کر دیا جو پنالٹی ککس کے موقع پر گول کرنے میں ناکام رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر انگلینڈ کے فٹ بال شائقین نے نسلی منافرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے ہی تین سیاہ فام کھلاڑیوں پر شدید تنقید کی اور یہاں تک کہہ ڈالا کہ سیاہ فام کھلاڑی سفید کھلاڑیوں جتنے سمجھدار ہرگز نہیں ہو سکتے اور اگر یہ موقع سفید فام کھلاڑیوں کو دیا جاتا تو صورتحال کچھ اور ہوتی۔ اس صورتحال پر لندن کے میئر صادق خان نسلی منافرت کیخلاف میدان میں نکلے اور انہوں نے کہا کہ ان منفی رویوں کو مسترد کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ پورے ایونٹ میں کھلاڑیوں سے شا ندار کھیل پیش کیا اور یہ کوئی نسلی وجہ نہیں ہے۔ ہم کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، نسلی منافرت پھیلانے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مزیدخبریں