علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ورکشاپس کا شیڈول جاری

01:00 PM, 12 Jul, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایڈ اور بی ایس پروگرامز کی ورکشاپس کا شیڈول جاری۔ تفصیلات کے مطابق اے ڈی سی، بی ایڈاور بی ایس پروگراموں کی مشقیں جمع کرانے کا شیڈول بھی ویب سائٹ پر فراہم کیا گیا ہے۔ ورکشاپس میں سمسٹربہار2020 ء کے ری ایپئیر طلبہ اور بہار 2021ء کے فریش طلبہ شرکت کرسکتے ہیں۔ ورکشاپس یونیورسٹی کے آگاہی پورٹل کے تحت آن لائن منعقد ہورہی ہیں۔ سمسٹر بہار 2020ء میں ورکشاپ میں شامل نہ ہونے والے طلبہ کو ہدایت کردی گئی۔ فوری طور پر اپنے قریب ترین ریجنل آفس سے رابطہ کریں۔ بی ایڈ، اے ڈی ای اور بی ایس پروگراموں کی اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول بھی جاری کیا۔ اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 22۔ اگست جبکہ دوسری مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 10اکتوبر ہے۔
مزیدخبریں