نیشنل ہائی وے اور ایم 9 موٹر وے کو ملانیوالا پل ٹوٹ گیا
03:17 PM, 12 Jul, 2021
پبلک نیوز: نیشنل ہائی وے اور ایم نائم موٹر وے کو ملانے والا روڈ کا پل پانی کے تیز ریلے میں بہہ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اور ایم نائم موٹر وے لنک روڈ کا پل بہہ جانے سے پورٹ قاسم کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ پورٹ قاسم کا رابطہ پل ٹوٹنے سے درآمدی اور بر آمدی سامان کی پورٹ پر ترسیل بند ہو گئی۔ اسٹیل ملز لنک روڈ پر پل بہہ جانے سے دونوں اطراف سے مال بردار بھاری گاڑیاں پھنس گئیں۔