سبی: سورج آگ برسانے لگا، گرمی سے 2افراد جاں بحق

04:01 PM, 12 Jul, 2021

شازیہ بشیر
سبی ( پبلک نیوز) سورج آگ برسانے لگا، پارہ 48 سنٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ ہیٹ اسٹروک کے باعث گرمی لگنے سے تین افراد بے ہوش جبکہ دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہیٹ اسٹروک کے باعث جاں بحق ہونے افراد کی نعشوں کو سول اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک شخص کی شناخت صالح محمد کے نام سے ہوئی۔ ڈاکٹروں کی جانب سے شہریوں کو ہیٹ اسٹروک کے اثرات سے بچنے کے لیے سر پر کپڑا ڈھانپنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کا کہاں جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے دو روز تک شہر میں شدید گرمی پڑنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مزیدخبریں