نئی ایکسپورٹ سہولتی سکیم 2021ء کے قوانین جاری

04:22 PM, 12 Jul, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے نئی ایکسپورٹ سہولتی سکیم 2021ء (Export Facilitation Scheme) کے قوانین کا اجراء کر دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول صنعت کاروں اور ایکسپورٹرز سے قوانین پر آراء طلب کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نئی سکیم کی منظوری وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی۔ فنانس ایکٹ 2021ء کے تحت پارلیمان سے بھی یہ منظور کی جا چکی ہے۔ ایف بی آر نے اس حوالے اعلامیہ بھی جاری کیا۔ اعلامیہ کے مطابق سہولتی سکیم 14 اگست 2021ء سے نافذالعمل ہو گی جو مینوفیکچرنگ بانڈ، ڈی ٹی آر ای سکیموں کے ساتھ جاری رہے گی۔ موجودہ سکیموں کو اگلے 2 سالوں میں مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔ بعد ازاں نئی ایکسپورٹ سہولتی سکیم 2021ء ہی باقاعدہ لاگو رہے گی۔
مزیدخبریں