پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،13 جولائی 2021

07:19 PM, 12 Jul, 2021

احمد علی
پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج یوم شہدائےکشمیرمنایاجائےگا،سرحد کےدونوں اطراف بھارت کے خلاف احتجاج،بھارتی فورسزکےمظالم بےنقاب کیےجائیں گے،مظفرآبادمیں ریلیوں،تقاریب کاانعقادہوگا۔ حریت رہنماعلی گیلانی کی وادی میں مکمل ہڑتال کی کال، 13جولائی 1931کواذان مکمل کرنے کیلئے 22کشمیریوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا،ڈوگرا افواج کےسامنے ڈٹ کر کھڑے رہے۔ دریا چناب میں فلڈ وارننگ جاری جاری کر دی گئی۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح دو لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی۔ نیب نیازی گٹھ جوڑایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکا،گزرا زمانہ واپس نہیں آتا عمران خان پرانا دور واپس لےآئے، شہبازشریف حکومت پربرس پڑے۔ کوئی کشمیریوں کاحق چھین لے،یہ نہیں ہوسکتا، ووٹ چور آزاد کشمیر کے ووٹ پر نظر جمائے بیٹھا ہے، مریم نواز کا کشمیر میں خطاب آزادکشمیرمیں پی ٹی آئی حکومت بنانےجارہی ہے، ضرورت پڑنے پر پاک فوج بھی تعینات ہو گی، وزیر داخلہ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو
مزیدخبریں