واٹس ایپ کے ویب ورژن کیلئے اب کیو آر کوڈ کی ضرورت نہیں ہوگی

11:05 AM, 12 Jul, 2023

احمد علی
واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کرنے جارہا ہے، اب واٹس ایپ کے ویب ورژن پر لاگ اِن ہونے کیلئے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا لازمی نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ ہیلپ سینٹر کا کہنا ہے کہ ویب ورژن یعنی لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ لاگ ان کرنے کے لیے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا ضروری ہوتا ہے مگر اب اس طریقہ کار کو بدل دیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر ’لنک وِد فون نمبر‘ متعارف کرایا گیا ہے۔ یعنی اب آپ کیو آر کوڈ کو اسکین کیے بغیر موبائل فون نمبر سے اپنا واٹس ایپ لاگ ان کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے لاگ ان کے عمل اور میسجز آرگنائزنگ کو بہتر کیا جارہا ہے۔اس فیچر کا مقصد اضافی ڈیوائسز کو آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کرنے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔نیا فیچر فی الحال بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم یہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوجائے گا۔فی الحال واٹس ایپ صارفین کو کیو آر کوڈ اسکین کرکے ویب ورژن استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ جس ڈیسک ٹاپ ڈیوائس کو لنک کرنا چاہتے ہیں اس پر واٹس ایپ ویب پیج کھولیں۔ب نیا آپشن ’لنک ود فون نمبر‘ پر کلک کریں۔ اپنے ملک کا نام اور فون نمبر درج کرنے کے بعد آپ کے موبائل پر 8 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا۔اس کوڈ کو واٹس ایپ کی موبائل ایپ پر لنکڈ ڈیوائس کے آپشن میں جاکر درج کرنا ہوگا۔ صرف فون نمبر اور ایک وقتی کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے اب آپ آسانی سے کسی بھی ڈیسک ٹاپ ڈیوائس پر اکاؤنٹس کو واٹس ایپ ویب سے لنک کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ مارچ 2022 میں واٹس ایپ نے اپنے ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کی تھی۔ صارفین 4 مختلف ڈیوائسز پر واٹس ایپ تک رسائی انٹرنیٹ سے کنکٹ پرائمری اسمارٹ فون کے بغیر بھی کرسکیں گے۔
مزیدخبریں