بائیڈن کا جانا ٹہرگیا، اوباما اور پیلوسی بھی گھبرا گئے

11:10 AM, 12 Jul, 2024

ویب ڈیسک :سابق امریکی صدر باراک اوباما اور پارلیمنٹ کی سابقہ اسپیکر نینسی پیلوسی نے صدر جو بائیڈن اور 2024 کے لیے ان کی انتخابی مہم کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔دونوں شخصیات نے اس حوالے سے اپنے اندیشوں کا اظہار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل کرنا کتنا مشکل ہو گا۔

امریکی نیوز چینل CNN نے کانگریس میں 12 سے زیادہ ارکان ، کارکنان اور کئی شصخیات سے گفتگو کی جو اوباما اور پیلوسی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان میں اکثر کا کہنا ہے کہ بائیڈن کی نامزدگی کا اختتام واضح ہے اور اب صرف اتنی بات ہے کہ یہ کیسے ہو گا۔

پیلوسی کے کئی ساتھی یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ اس پریشانی کو ختم کرنے میں کامیاب ہوں گی جس نے گذشتہ دو ہفتوں سے ڈیموکریٹس کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

اوباما کو بھی اپنے دوست کی جیت اور دوبارہ منتخب ہونے کی صلاحیت کے حوالے سے گہرے شکوک ہیں۔

اوباما اور پیلوسی کے ایک قریبی ڈیموکریٹ نے "سی این این" کو بتایا کہ یہ دونوں شخصیات حالات کا جائزہ لے رہی ہیں اور اس بات کی منتظر ہیں کہ صدر بائیڈن خود سے ہی کسی فیصلے تک پہنچ جائیں۔


 

مزیدخبریں