ویب ڈیسک: سونا خریدنے کی خواہش غریب عوام کیلئے ناممکن بات بن گئی۔ سونے کی قیمت میں آئے روز ہورہا اضافہ آج بھی رک نہ سکا اور فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 477 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر مہنگا ہوکر 2 ہزار 404 ڈالر فی اونس ریکارڈ ہوا ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر برقرار ہے۔
جیمز اینڈ جیولری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے رہنما ہارون چاند کا کہنا ہے کہ شہریوں کی قوتِ خرید میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس لیے سونے کی قیمت 2800 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہے۔