پیرس اولمپکس 2024: ٹکٹوں کی فروخت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

03:00 PM, 12 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس2024 کی مقبولیت نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 8.6 ملین ٹکٹوں کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اس سال ہونے والی فرنچ اولمپیئن گیمز نے  1996 کے اٹلانٹا گیمز کے 8.3 ملین ٹکٹوں کے گزشتہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 2024 پیرس اولمپکس کے منتظم ٹونی ایسٹانگوئٹ کا کہنا ہے کہ اس وقت تک اولمپکس کی 8.6 ملین ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں جبکہ پیرا اولمپکس کے لیے9.5 ملین ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔

پیرس اولمپکس کے منتظمین پر امید ہیں کہ 26 جولائی سے 11 اگست 2024 تک ہونے والے اولمپکس میں شرکت کرنے والوں کی کل تعداد 10 ملین تک پہنچ جائے گی۔  جبکہ 28 اگست سے 8 ستمبر تک شیڈول پیرا اولمپکس کے لیے مزید 3.4 ملین شرکاء کی شرکت کی امید ہے۔ 

Estanguet نے اعلان کیا کہ مختلف کھیلوں کے مزید ٹکٹ فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ہم اولمپکس، پیرا اولمپک اور افتتاحی اور اختتامی تقریبات دونوں کے لیے مختلف قیمتوں پر بہت اچھی نئی ڈیلز متعارف کرارہے ہیں۔

 یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 26 جولائی تا 11 اگست 2024 منعقد ہورہے ہیں۔ جس میں مختلف 32 روایتی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ تاہم امسال پیرس اولمپکس میں کرکٹ سمیت چار اضافی کھیل متعارف کرائے جارہے ہیں۔ 

ہینڈ بال، فٹ بال اور رگبی کے ایونٹس 24 جولائی سے شروع ہوں گے۔ پیرس اولمپکس  میں 10 ہزار 500 ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں جبکہ شرکاء میں 200 سے زیادہ قومی اولمپک کمیٹیوں (NOCs) اور IOC پناہ گزین اولمپک ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔

پیرس اولمپکس میں افتتاحی اور اختتامی تقریبات سمیت کھیلوں کے 754 سیشنز منعقد کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں