(ویب ڈیسک ) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنز ویسٹ اینڈیز چیمپئنز کو 20 رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔
نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کو 199 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کی ٹیم 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان چیمپیئنز کی طرف سے کپتان یونس خان نے 65 ، کامران اکمل 46 رنز بنائے جبکہ عامر یامین نے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔
ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کے فیڈل ایڈورڈز 3 اور سلیمان بین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔