عوام ہوجائیں خبردار، NDMA نے خطرے کی پیشگوئی کردی

11:35 PM, 12 Jul, 2024

ویب ڈیسک:  اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے راوی کے ندی نالوں اور دریائے چناب کے بالائی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں درمیانے درجے کا اضافہ، 15 جولائی تک ڈی جی خان اور راجن پور کے پہاڑی سلسلے میں نچلے سے درمیانے درجے کی فلیش فلڈنگ متوقع ہے۔

 این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق  اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے راوی کے نالوں   اور دریائے چناب کے بالائی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں درمیانے درجے کااضافے کا امکان ہے، جسکے باعث نشیبی علاقوں کے لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔

 اسکے علاؤہ فلیش فلڈنگ ذریعہ آمدو رفت میں خلل، عمارتوں/ بنیادی ڈھانچے اور فصلوں و مویشوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے،15 جولائی تک ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی سلسلے میں کم سے درمیانے درجے کے پانی میں بہاؤ کی متوقع ہے جو ہل ٹورینٹ کا باعث بن سکتا ہے۔

نشیبی علاقوں کے لوگ متاثر ہو سکتے ہیں اور  فصلیں، انفراسٹرکچر اور مویشی متاثر ہو سکتے ہیں، این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو چوکس رہنے اور خطرے سے دو چار آبادی کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ،

  عوام گھروں میں نکاسی آب  یقینی بنائیں، اور اربن فلڈنگ سے نمٹنےکے لئے پیشگی اقدامات کریں، کسی بھی بلاک شدہ نالوں یا ممکنہ خطرات کا موجب بننے والے عمل کی اطلاع مقامی حکام کو فوری طور پر دیں۔ 

 مسافر و سیاح لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دو چار علاقوں میں سفر کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔

مزیدخبریں