کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے

04:46 AM, 12 Jun, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں کورونا کا زور کم ہونے لگا،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 194 نئے کیس رپورٹ، مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار 633 ہو گئی، فعال کیسز 42 ہزار 717 ریکارڈ، 8 لاکھ 75 ہزار 581 مریض صحت یاب بھی ہو چکے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر ساڑھے تین فیصد پر آگئی ہے ٗ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار ہونے والوں کی تعداد 57 رہی ٗ 35 ہزار 695 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ٗ کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد تقریبا 12 سو رہی۔پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار 633 ہو گئی ہے ٗ ابھی تک 8 لاکھ 75 ہزار 581 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں ٗ پاکستان میں تاحال 9 لاکھ 39 ہزار 931 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 23 گھنٹوں میں تقریبا 2 ہزار 38 افراد کورونا سے صحت مند ہوئے۔
مزیدخبریں