پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے12جون ، 2021

06:59 AM, 12 Jun, 2021

اویس
آئندہ مالی سال کا8ہزار487ارب روپےکا وفاقی بجٹ ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،پنشن میں دس فیصداضافہ،معاشی ترقی کاہدف چاراعشاریہ8فیصدمقرر ،تنخواہ دارطبقےپرکوئی نیاٹیکس نہ لگانےکافیصلہ،احساس پروگرام کیلئے260ارب روپےمختص،کم ازکم ماہانہ اجرت20ہزارروپےمقرر،غریب کوگھربنانےکیلئےمکمل پیکج دیں گے،حکومت تین لاکھ روپےکی سبسڈی دےگیموبائل صارفین پرودہولڈنگ ٹیکس میں کمی، شرح سودبارہ سےدس فیصدکردی گئی،حکومت نےٹیلی کام کوصنعت کادرجہ دےدیا،ای کامرس کوٹیکس نیٹ میں لانےکافیصلہ،حکومت نے"میری گاڑی" اسکیم متعارف کرادی،850سی سی گاڑیوں پرکسٹم اورریگولیٹری ڈیوٹی ختم،سیلزٹیکس17فیصدسےکم کرکے 12.5فیصد،کیپٹل گین ٹیکس15سےبارہ فیصدکردیاگیا۔وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بجٹ کو ہر طبقہ فکر نے سراہا تاہم اپوزیشن کا رویہ حسب معمول غیرذمہ دارانہ رہا ، ٹویٹ کیا کہ اپوزیشن نے بجٹ دستاویز پڑھنے کی بھی زحمت نہیں کی،اگلے سات سال بھی یہ لوگ ایسے ہی بینرز اٹھا کر کونے میں کھڑے ملیں گےاپوزیشن نےنیابجٹ مستردکردیا،شہبازشریف کہتےہیں حکومت نےجھوٹے دعوےکئے،غریب کوایک وقت کی روٹی نہیں مل رہی،حکومت کو بجٹ پاس کروانے نہیں دیں گے،بلاول بھٹو نے بجٹ کو عوام پرمعاشی حملہ قراردیتے ہوئے کہا مہنگائی تاریخی، بیروزگاری تاریخی ،غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسے عوامی ہوسکتا ہے،عمران خان کا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا سامنے آگیا مسلم لیگ ن نے وفاقی بجٹ کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی، حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا عوام دشمن بجٹ صرف اعداد و شمار کا ہیرپھیر ہے،مہنگائی کی شرح 11فیصد اور تنخواہ میں 10فیصد اضافہ افسوسناک ہے
مزیدخبریں