مسلم لیگ(ن) کی طرف سے بجٹ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
09:52 AM, 12 Jun, 2021
لاہور ( پبلک نیوز ) مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں بجٹ کیخلاف قرارداد جمع کراتے ہوئے اسے عوام دشمن بجٹ قرار دیا گیا ہے ٗ قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔مسلم لیگ(ن) کی طرف سے جمع کرائی گئی قرار داد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ اعداد و کی شعبدہ بازی اور عوام دشمن بجٹ میں ٗ متن میں لکھا گیا ہے کہ ایوان وفاقی حکومت کے غریب دشمن بجٹ کو مسترد کرتا ہے ٗ وفاقی حکومت کا بجٹ صرف اعداد و شمار کے ہیر پھیر پر مشتمل ہے۔متن کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ میں پنجاب کےلئے ایک بھی منصوبے کا اعلان نہیں کیا ٗ وفاق تین سالوں سے مسلسل پنجاب کے حصے کا مختص کردہ بجٹ خود استعمال کررہا ہے ٗ مہنگائی کی شرح 11فیصد اور مزدور کی تنخواہ میں 10فیصد اضافہ انتہائی افسوسناک ہے ٗ مسلم لیگ(ن) اس غریب دشمن بجٹ کو کسی صورت پاس نہیں ہونے دے گی۔