’’بھارت کو چیلنج ہے کشمیر میں کوئی لیگ کروائے‘‘

09:59 AM, 12 Jun, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز)اسلام آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کی پری ڈرافٹ تقریب ہوئی جس میں چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب،صدر کے پی ایل عارف ملک اور سی ای او چوہدری شہزاد نے شرکت کی ٗ ٹیم فرنچائیز مالکان نے بھی تقریب کو چار چاند لگائے۔وفاقی وزیر عمر ایوب نے کشمیر پریمیئر لیگ پری ڈرافٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ آزاد ہوا میں سانس لے رہے ہیں،میرا چیلنج ہے مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھارتی وزیر جا کر دکھائے، مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاون ہے،آزاد کشمیر میں کرکٹ کا ایک بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے،دنیا دیکھے گی کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا اور آزاد کشمیر میں کیا ہو رہا۔وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ بھارت میں صلاحیت نہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی لیگ کروا سکے، کشمیر پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا کھیلنا بہتری عمل ہے، کشمیر پریمیئر لیگ میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دنیا کو دکھانے کا موقع ملےگا،لوگ موازنہ کرلیں کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان کہاں آزادی ہے،تمام کھیلوں کی سرگرمیوں کو آزاد کشمیر میں فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ انتظامیہ کی کاوشیں شاندار ہیں،کرکٹ کے علاوہ باقی اسپورٹس پر بھی کام کریں،کشمیر کی عوام ہمیشہ پوچھتی ہے کہ ہماری پریمیئر لیگ کب ارہی ہے؟ چیلنج کرتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیاستدان آزادی کے ساتھ کوئی سرگرمی کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کھیلوں کے ساتھ سیاحت کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا چاہیے،کھیل اور سیاحت کی سرگرمیوں سے آزاد کشمیر کو فروغ ملے گا،کھیلوں اور سیاحت کے شعبے میں لوگوں کا جنون کی حد تک شوق ہے، کشمیر پریمیئر لیگ کو لانچ کرنا ایک بہترین عمل ہے،وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو منواتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
مزیدخبریں