وفاقی بجٹ پر حکومت کا بڑا یوٹرن

12:30 PM, 12 Jun, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی بجٹ میں حکومت نے بڑا یوٹرن مار لیا ہے۔ یہ یو ٹرن عوام کے لیے بہت ہی سود مند ثابت ہو گا کیونکہ حکومت نے انٹرنیٹ ڈیٹا اور فون کال سمیت دیگر ٹیکس لگانا تھے جو اب نہیں لگیں گے۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ کے اگلے ہی روز پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا، موبائل فون کالز اور ایس ایم ایس مہنگے نہیں ہوں گے۔ بجٹ میں 3منٹ سے زائد فی کال پر ایک روپیہ ٹیکس کی تجویز تھی۔شوکت ترین نے یقین دہانی کرائی کہ ایک جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا پر 5روپے اور ایس ایم ایس پر 10پیسے ٹیکس کی تجویز تھی۔ یہ تجویز منظور نہیں کی گئی لہذا اس طرح کے کوئی ٹیکس نہیں لگائے جا رہے۔
مزیدخبریں