خورشید شاہ کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ گرفتار

01:30 PM, 12 Jun, 2021

شازیہ بشیر
سکھر (پبلک نیوز) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی فرخ شاہ سے متعلق فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے رکن صوبائی اسمبلی فرخ شاہ کو نیب ٹیم کے حوالے کردیا۔سپریم کورٹ کے احکامات پر ایم پی اے فرخ شاہ نے عدالت کے سامنے سرانڈر کیا ہے۔ عدالت نے فرخ شاہ کو نیب کی تحویل میں دے دیا۔ فیصلے کے بعد نیب ٹیم ایم پی اے فرخ شاہ کو لے کر نیب آفس روانہ ہو گئی۔ نیب ٹیم ایم پی اے فرخ شاہ سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تفتیش کرے گی۔خیال رہے کہ فرخ شاہ کے والد خورشید شاہ پہلے ہی گرفتار ہیں۔ خورشید شاہ اور ان کے اہل خانہ کے خلاف نیب ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔
مزیدخبریں