”بجٹ پر اپوزیشن نقطہ نظر دے، ہم سنیں گے“

02:15 PM, 12 Jun, 2021

شازیہ بشیر
ملتان (پبلک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بجٹ کےحوالےسےفیڈ بیک حوصلہ افزاہے۔ ترقیاتی کاموں میں ایک روپیہ بھی ضائع نہیں کیا جائےگا۔ حکومت شرح نمو پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اپنے آبائی شہر ملتان میں نیوز کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ معاشی شرح نمومیں بہتری سے غربت کا خاتمہ اورروزگار کے مواقع ملیں گے۔ کورونا چیلنج کے ساتھ حکومت نے معیشت کو سنبھالا۔ ترسیلات زر میں ہماری توقع سے زیادہ اضافہ ہوا۔ صنعتوں اورزراعت میں مراعات دی گئیں ہیں۔ بجٹ پر اپوزیشن نقطہ نظر پیش کرے،ہم سنیں گے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال ترسیلات زر 29ارب ڈالر متوقع ہیں۔ ٹیکس مراعات کے ذریعےقیمتوں میں استحکام لائیں گے۔ بجلی کی قیمتوں سے متعلق ہم پر کافی دباؤتھا۔ عام شہری کی قوت خریدبڑھانے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ حکومت نےانکم ٹیکس اورسیلزٹیکس میں اضافہ نہیں کیا۔ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کے لیے رقم مختص کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پورے ملک کو موٹرویز کے ذریعہ منسلک کر رہے ہیں۔ پانی کے منصوبوں کے لیے 91ارب روپے رکھے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کراچی کے لیے خصوصی پیکیج دیا گیا۔ ایم ایل ون منصوبے پر بات چل رہی ہے۔ پیچھے رہ جانے والے علاقوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔
مزیدخبریں