اونٹاریو واقعہ پر سخت ایکشن ہونا چاہیے: وزیر اعظم عمران خان

02:30 PM, 12 Jun, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اونٹاریو واقعہ سے پاکستان کا ہر شہری افسردہ ہے۔ نفرت پھلانے والی ویب سائٹس کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہیے۔ اونٹاریو واقعہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے۔عالمی نشریاتی ادارے سی بی سی کو انٹرویو میں وزیراعظم نے اونٹاریو واقعہ کے بعد انتہاپسندی کے خلاف اقدامات پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آن لائن نفرت، انتہاپسندی کے خلاف عالمی رہنما اقدامات کریں.انھوں نے کہا کہ اونٹاریو واقعہ کے بعد ہر پاکستانی افسردہ ہے۔ اس اقدام کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہئے۔ نفرت پھلانے والی ویب سائٹس کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہیے۔ اس معاملے کو کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے ساتھ بھی اٹھایا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم اسلاموفوبیا، نفرت انگیز مواد کے خلاف اقدامات کو سمجھتے ہیں۔ عالمی رہنماؤں نے جب اس پر ایکشن لینے کا سوچا، وہ نمٹ لیں گے۔ مغربی ممالک کے رہنما اس بات کو سمجھے ہی نہیں۔
مزیدخبریں