دبئی سے پاکستان آنیوالی پرواز کے 34 مسافر کورونا میں مبتلا نکلے

03:10 PM, 12 Jun, 2021

شازیہ بشیر
پشاور (پبلک نیوز) باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پشاور پر کورونا کیسز کے باعث ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ دوبئی سے پاکستان آنیوالی پروز کے 34 مسافر کورونا میں مبتلا نکلےائیرپورٹ حکام کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز سے پاکستان آنے والے 34 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ نجی ایئر لائن کی پرواز دن 12 بجے کے بعد دوبئی سے پشاور پہنچی ہے۔ دوبئی سے مجموعی طور پر 156 مسافر پہنچے ہیں.حکام کا کہنا ہے کہ ریپیڈ انٹیجن ٹیسٹ کے بعد مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
مزیدخبریں