حکومت کا تعلیمی وظیفوں کا اعلان، کون کون اپلائی کر سکتا ہے؟
04:15 PM, 12 Jun, 2021
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ میں جہاں دیگر بڑے بڑے اعلان کیے گئے وہیں طلبہ و طالبات کے لیے وظائف کا بھی اعلان کیا ہے۔ مستحق طالب علم تعلیمی اخراجات کے لیے اپلائی کرتے ہوئے وظیفے حاصل کر سکتے ہیں۔پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سے وظائف کی غرض سے شروع کیا جانے والا پروگرام صرف پرائمری سطح تک تھا۔ اس پروگرام نے دس سالوں میں چند شہروں تک رسائی حاصل کی۔ انھوں نے بتایا کہ تحریک انصاف حکومت نے احساس پروگرام کے تحت تعلیمی وظیفہ پالیسی کو مخصوص اضلاع تک محدود نہیں رکھا بلکہ اب یہ ملک گیر پروگرام بن چکا ہے جس میں لڑکیوں کو لڑکوں کی نسبت زیادہ وظائف دیئے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق اب محض پرائمری کے بچے ہی نہیں بلکہ میٹرک اور انٹر کے طلبہ و طالبات بھی وظیفہ اپلائی کر سکتے ہیں۔ رواں برس احساس انڈر گریجوایٹس کے لیے 65 ہزار سکالرشپس رکھی گئی ہیں جو آئندہ سال بھی دی جائیں گی۔