روس میں جیل وارڈنز کے درمیان مقابلہ حسن
05:10 PM, 12 Jun, 2021
ماسکو (ویب ڈیسک) روس عالمی طاقتوں میں شامل ہیں۔ یہاں پر اپنی انفرادیت کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف اقدامات باقاعدگی سے کیے جاتے ہیں جن میں جیلوں کی وارڈنز پر مبنی مقابلہ حسن بھی ایک ہے۔جی ہاں روس میں وفاقی محکمہ جیل خانہ جات ملک بھر کی جیلوں سے خواتین وارڈنز پر مشتمل مقابلہ حسن منعقد کراتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے ( بی بی سی) کے مطابق رواں برس اہتمام کردہ مقابلہ حسن کو ' مس پینل سسٹم کونٹیسٹ 2021' کے نام سے منسوب کیا جس میں روس بھر کی جیلوں میں مختلف خدمات انجام دینے والی خواتین اہلکاروں کی جانب سے حصہ لیا گیا۔ روس کے اس منفرد مقابلہ حسن میں کل 100 حسین اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ آخری مرحلہ تک پہنچنے میں صرف 12 کامیاب ہوئیں۔ آخری مرحلہ تک پہنچنے والی حسیناؤں کے لیے ووٹنگ کرائی گئی جو 7 جون سے 11 جون تک جاری رہی۔واضح رہے کہ فاتح حسینہ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔ اس کے لیے ماسکو میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں باقاعدہ اعلان ہو گا۔