چمن: قومی شاہراہ پر احتجاج، نیٹو سپلائی معطل
06:00 PM, 12 Jun, 2021
چمن (پبلک نیوز) ایف سی کی جانب سے 22گاڑیوں کو پکڑنے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ یہ احتجاج تین دن سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق مشتعل افراد نے درہ کوژک کے پہاڑی سلسلہ پر قومی شاہراہ کو احتجاجاً تیسرے دن بھی بند کر دیا ہے۔ شاہراہ کی بندش سے نیٹو سپلائی، افغان ٹریڈ ٹرانزٹ سمیت امپورٹ اور ایکسپورٹ بھی معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔احتجاج کی وجہ ڈرائیور ایک ہی جگہ پر موجود ہیں جبکہ شدید گرمی کے باعث مسافر گاڑیوں میں سوار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔