صوبے کو حمزہ نہیں پولیس چلا رہی ہے، پرویز الہیٰ

10:11 AM, 12 Jun, 2022

احمد علی
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے ہے کہ کل کے بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ ن کے رویے پر ہے ، کل کے اجلاس میں گڑبڑ ہوگی یا نہیں؟ سوالیہ نشان ہے. میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ حمزہ نہیں صوبہ پولیس چلا رہی ہے، پنجاب کو پولیس ریاست بنا دیا گیا ہے، حمزہ کا کہنا میں اپنی اسپیکرشپ بچانا چاہتا ہوں، اس حوالے سے خواجہ آصف کا فقرہ کافی ہے "کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے". ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کیساتھ کوئی مسئلہ نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا.
مزیدخبریں