شمالی وزیرستان:دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کاجوان شہید

11:23 AM, 12 Jun, 2022

احمد علی
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے اہلکاروں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں گھیرے میں لے لیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہ زیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کارروائی جاری ہے۔
مزیدخبریں