پاکستان کی بھارت میں مسلمان مظاہرین پر تشدد کی مذمت

02:11 PM, 12 Jun, 2022

احمد علی
پاکستان دفتر خارجہ کی بھارت میں مسلمانوں پر پولیس تشدد کی مذمت، ایک بیان میں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمان پر امن اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے تھے، بھارت میں مسلمان نماز جمعہ کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کررہے تھے، بھارتی مسلمان بی جے پی کے دو رہنماؤں کی شر پسند بیانات پر احتجاج کرنا چاہتے تھے. ایک بیان میں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست نے نہتھے مسلمان مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کیا، بھارتی کی کئی ریاستوں میں مسلمان مظاہرین پر حکومت کی جانب سے فورس کا بیہمانہ استعمال کیا گیا، بھارتی ریاست کی جانب سے مسلمان مظاہرین پر فائرنگ کی گئی، بھارتی ریاست تشدد اور فائرنگ سے دو نہتے مسلمان مظاہرین جاں بحق ہوگئے، بھارتی ریاست کی جانب سے پرامن مظاہرین میں سے 227 مظاہرین گرفتار کرلئے گئے ، بھارت میں ہندوتوا پولیس ملازمین اقلیتیوں پر مظالم کررہے ہیں، بھارت میں ہندوتوا کی جانب سے اقلیتوں میں مسلمانوں پر ظلم کا بازار گرم ہے. دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری بھارت میں مسلمانوں پر بڑھتے مظالم پر مذمت کرے ، بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا پر بھی عالمی برادری اقدامات عمل میں لائے . بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو تحفظ دلوانا سب کی ذمہ داری ہے .
مزیدخبریں