عمران خان نے چار سال سیاسی انتقام کیلئے احتساب کا ڈرامہ رچایا،عظمیٰ بخاری
02:26 PM, 12 Jun, 2022
پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ چار سال کے دوران سیاسی انتقام کیلئے احتساب کا ڈرامہ رچایا۔ اتوار کے روز لاہور میں ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اداروں پر دباؤ ڈالا تاکہ ان سے اپنی مرضی کے فیصلے حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں ذرائع ابلاغ کو سچ بولنے سے باز رکھنے کیلئے اس پر دباؤ ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قومی خزانے کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔