پی ڈی ایم اے سندھ کا طوفان کی زد میں آنیوالےعلاقوں کیلئے خصوصی ہدایت نامہ

03:38 PM, 12 Jun, 2023

احمد علی
کراچی : پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) سندھ نے طوفان کی زد میں آنے والے علاقوں کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ نشیبی علاقوں خصوصاً ساحلی پٹی سے انخلا کی تیاری کریں،اپنی ضرورت کے الیکٹرونک آلات کو چارج کرلیں، تازہ ترین معلومات کے لیے تصدیق شدہ ٹی وی چینلز اورسوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھتے رہیں۔ جاری ہدایت نامہ کے مطابق ایمرجنسی کے لیے فرسٹ ایڈ کٹ ساتھ رکھیں، اپنے ضروری دستاویزات کو واٹر پروف تھیلوں میں محفوظ کرلیں، اپنی ضرورت کی اشیاء، کپڑے وغیرہ تیار رکھیں، جب حکومتی حکام کی طرف سے ہدایت کی جائے تو جلد از جلد محفوظ پناہ گاہ میں چلے جائیں ۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ طوفان کی صورت میں گھر کی بجلی اور گیس بند کردیں، منتقل ہوتے وقت گرے ہوئے درختوں،کچی چھتوں، بل بورڈز وغیرہ سے دور رہیں۔
مزیدخبریں