وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،9 مئی کےواقعات پر قانونی کاروائیوں پر غور

05:39 PM, 12 Jun, 2023

احمد علی
اسلام آباد:ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ہوئی ہے جس میں 9 مئی کےواقعات پر قانونی کاروائیوں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر وزیر اعظم ہاوس پہنچے ، وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں پاک فوج کےپیشہ وارانہ امور پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی، ملاقات میں 9 مئی کےواقعات پر قانونی کاروائیوں پر غور کیا گیا۔
مزیدخبریں