اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود کو 21 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ
07:05 PM, 12 Jun, 2023
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی جاری کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو21 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی، مالی سال 2023 میں جی ڈی پی کی نمو سست روی کا شکار رہی۔ اعلامیہ کے مطابق جاری کھاتوں کا توازن مارچ اور اپریل سرپلس رہا، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوا، اجناس کی عالمی قیمتوں میں بہتری ہوئی اور قلیل مدت میں قیمتیں برار رہنے کی توقع ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی دباؤ کم رہا، قرضوں کی واپسی، ترسیلات زر اور سرمایہ کاری میں کمی کے باعث ذخائر پر دباؤ رہا۔