سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا

09:49 AM, 12 Jun, 2024

ویب ڈیسک: سندھ کابینہ کا اجلاس 14 جون کو طلب کر لیا گیا، اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کا بجٹ 14 جون کو سہہ پہر 3 بجے پیش ہوگا، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس 14 جون کو صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم ساڑھے 23 کھرب سے زائد کا ہوگا۔سالانہ ترقیاتی پروگرام 430 ارب سے زائد رکھنے کی تجویز شامل ہے,ضلعی ترقیاتی پروگرام ڈسٹرکٹ اے ڈی پی، 30ارب روپے سے زائد کی ہوگی.

نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کی تجویز بھی شامل ہے۔کم سے کم اجرت 35 ہزار مقرر کرنے کی تجویز ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ میں 50 ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 200 گھروں کو سولر سسٹم دینے کی تجویز دی گئی جبکہ نئے مالی سال میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے اور نئے منصوبے کم سے کم شروع کرنے کی تجویز ہے اور تعلیم، صحت، امن امان، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر اہم شعبوں کو بجٹ میں اہمیت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں