بجٹ 2024-25: پنشنرز کیلئے بری خبر، بیٹی کی پنشن ختم کرنے کی تجویز

10:34 AM, 12 Jun, 2024

ویب ڈٰیسک: پاکستان میں آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جارہا ہے۔ جس میں پنشنرز کیلئے بری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنشن اصلاحات کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کیلئے رضاکارانہ کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم متعارف کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ریٹائرہونے والے ملازمین کوتاحیات کی بجائے 20 سال تک پنشن دی جانے کی تجویز ہے۔

ملازمین کی فیملی پنشن کی مدت 10 تا15 سال جبکہ بیٹی کی پنشن ختم اورکموٹیشن کم کرنے کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں