ویب ڈیسک: بجٹ کے موقع پر سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ اسلام آباد کے سرکاری سکول کے اساتذہ پاک سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔
جوائنٹ ایجوکیشن کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی پینشنز اور تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ سرکاری اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی اور تفریق کو ختم کیا جائے۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث پرانی تنخواہوں پر گزارا ممکن نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے موجودہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ پنشن اصلاحات کے نام پر سرکاری ملازمین کا معاشی قتل بند کیا جائے۔