ویب ڈیسک: اقتصادی سروے 24-2023 کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ملک میں 13 کروڑ 50 لاکھ افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں 13 کروڑ 50 لاکھ افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ ٹیلی کام صارفین کی تعداد 19 کروڑ 46 لاکھ سے بڑھ گئی۔
رواں سال فروری کی نسبت مارچ میں آئی ٹی برآمدات 19.1 فیصد بڑھیں۔ فری لانسرز کے لیے 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پاکستان میں آئے ہیں۔