قومی اسمبلی کے 100 روز، وزیراعظم کی صرف 2 اجلاسوں میں شرکت، فافن رپورٹ جاری

03:01 PM, 12 Jun, 2024

ویب ڈیسک: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک ( فافن) نے پاکستان کی 16ویں قومی اسمبلی کے 100 دن پر رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے صرف دو اجلاسوں میں شرکت کی۔ جبکہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار رہا۔ قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر سے اسمبلی کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں شہریوں کی رسائی پر پابندیاں بھی کارکردگی پر اثرانداز ہوئی۔ ایوان میں اب بھی 26 ارکان کی کمی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ایوان نے 66 گھنٹے اور 33 منٹ پر محیط 23 اجلاس منعقد کئے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے 84 فیصد کارروائی کی صدارت کی۔ پوائنٹس آف آرڈر نے پلینری کے 30 فیصد وقت کا استعمال کیا۔

مزیدخبریں