ویب ڈیسک: گلیمرس اروشی روٹیلا کا نام ایک بار پھر نسیم شاہ کیساتھ جوڑنے کی وجہ سامنے آگئی۔
بالی ووڈ کی اسٹائلش اور گلیمرس اداکارہ کی بات ہو تو اروشی روٹیلا کا نام سامنے آتا ہے ۔ وہ جتنی خوبصورت ہیں، ان کا اسٹائل بھی اتنا ہی دمدار ہے ۔ حال ہی میں ادکارہ ایئرپورٹ پر نظر آئیں، جہاں ان کا اسٹائل ہر کسی کا دل لے گیا۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم ٹاکرا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئیں تھیں۔
اروشی روٹیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مِرر ویڈیو بنا رہی ہیں، اداکارہ نے اپنی اسٹوری کی لوکیشن میں نیویارک لکھا جس سے تصدیق ہوگئی کہ وہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئیں تھیں۔
اداکارہ کے مداح سوال کررہے ہیں کہ وہ میچ میں بھارت کو سپورٹ کریں گی یا پھر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سپورٹ کریں گی کیونکہ ماضی میں دونوں کی دوستی کی خبریں وائرل ہوئی تھیں۔